ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 19 جنوری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی:  ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران 25 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر دس ارب 44 کروڑ36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کرچار ارب60 کروڑ 12لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب84کروڑ 24لاکھ ڈالر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔