بالی وڈ نے پاکستانی کلاسک گانے کو چوری کرکے دوسرا ری میک بنادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
(فوٹو: انسٹاگرام)

(فوٹو: انسٹاگرام)

 ممبئی: بھارتی میوزک ادارے ٹی سیریز نے پاکستان گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے کلاسک گانے کو چوری کرکے اس کا دوسری مرتبہ ری میک بنادیا۔

ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کیے گئے گانے میں نورا فتیحی اور راج کمار راؤ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کلاسک گانے ’ اچھا صلہ دیا‘ کو لیجنڈری گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے 1992 میں گایا تھا پھر اسے 1995 میں سونو نگم نے بالی وڈ فلم ’بے وفا صنم‘ کیلئے چوری کیا تھا۔

بالی وڈ نے پاکستانی گانے کو نئے فنکاروں بی پراک اور جانی کے ذریعے ری میک کیا ہے۔

نئے گانے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجکمار راؤ ایک کار حادثے سے بچ کر اپنے گھر لوٹتے ہیں تاکہ اپنی بے وفا محبوبہ نورا فتیحی سے انتقام لے سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔