- ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، چار سیکیورٹی اہلکار شہید
- مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
- کراچی کے مال میں دکان سے 80 لاکھ کے موبائل فون چوری
- منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ مینیجر بننے سے معذرت کرلی
- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا، درخواست سماعت کیلیے مقرر
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
مائع نائٹروجن میں ڈوبی ٹافی کھانے کا ٹرینڈ بچوں کے لیے خطرناک قرار

ٹک ٹاکر کی جانب سے مائع نائٹروجن میں ڈوبی مٹھائی کھانے کی ترغیب سے بچے بیمار ہورہے ہیں۔ فوٹو: دی گارجیئن
جکارتا: انڈونیشیا کی وزارتِ صحت نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی بھرمار کے بعد لوگوں کو مائع نائٹروجن میں ڈوبی ٹافی کھانے سے خبردار کیا ہے۔ اس کھانے کو ’اژدھے کی سانس‘ والی ٹافی قرار دیا گیا ہے۔
ڈریگن بریتھ کو کھانے سے کچھ دیر تک منہ اور ناک سے دھواں نکلتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے کھاکر ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر پوسٹ کررہے ہیں۔ مائع نائٹروجن کی موجودگی سے اب تک کئی بچے غذائی سمیت (فوڈ پوائزننگ) معدے کی جلن اور دیگر امراض کے شکار ہوچکے ہیں۔
انڈونیشیا کی سڑکوں پر ٹافیوں اور کھانے کی اشیا کو مائع نائٹروجن میں ڈبوکر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے اب تک دو درجن بچے متاثر ہوچکے ہیں۔ مقامی افراد اسے ’چکی بیولس‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ملک کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مائع نائٹروجن سانس اور معدے کی نالیوں میں شدید جلن پیدا کرسکتی ہے اور اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
ماہرین نے حکومت سے کہا ہے کہ اژدھے کی سانس والی مٹھائی پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور انہوں نے اس ضمن میں والدین کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر ضرور نظر رکھیں۔
اگرچہ اب تک 25 بچے براہِ راست متاثر ہوئے ہیں اور 2 بچے اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں لیکن خیال ہے کہ اصل متاثرین کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسے کھانے کی ترغیب ٹک ٹاک ویڈیو سےدی جارہی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں ایسی ویڈیو کو دیکھ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔