- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہیٰ

فوٹو فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنائے گئے نگراں وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات بنا رہا ہے، ایسے میں اُس کی جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا تو اُس کو چلنے نہیں دیں گے اور اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مبنی 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اجلاس بیس جنوری 2023ء کو دوپہر تین بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا آج آخری دن
اگر پارلیمانی کمیٹی سے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کے پاس جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کا آخری دن آج ہے۔
گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان متوقع
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب آج نگراں وزیراعلیٰ کے اعلان سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔
پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے نصیر خان کا نام نکال دیا
اُدھر پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے نصیر خان کا نام نکال کر سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام فائنل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن کونام بھیجنے سے انکار
پی ٹی آئی کے اقدام پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی ملک احمد خان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب نام تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی نکالا جاسکتا ہے، آئینی طور پر یہ غلط قدم ہے اور جو نام پہلے دیے گئے اُن پر ہی غور کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔