- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
دماغ توانا رکھنے کے درجنوں آسان طریقے یہ ہیں!

چھوٹی اور پراثر عادات اپنا کر دماغ کو تادیر توانا رکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل
لندن: عمر کے ساتھ ساتھ دماغی اور نفسیاتی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے۔ اس طرح اکتسابی قوت بھی کمزور پڑتی ہے۔ لیکن بعض چھوٹی چھوٹی عادات اپنا کر دماغ کو طویل عرصے تک توانا رکھا جاسکتا ہے۔
نیوروسائنس کے ماہرین، نفسیاتی معالجین اور ڈاکٹروں نے اپنے تجربات کی روشنی میں بعض چھوٹی عادات اور مشاغل بتائے ہیں جنہیں اپنا کر عمر کے ساتھ ساتھ دماغ کے انحطاط کو کم کیا جاسکتا ہے اور اگر اس کی مستقل عادت اپنالی جائے تو دیر تک دماغ کو تندرست رکھنا ممکن ہوجائے گا۔
برطانیہ میں الزائیمر تحقیق سے وابستہ افراد نے کہا ہے کہ دوستوں کوفون کیجیے، خواہ وہ آپ کو فون کریں یا نہیں، اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دوسری جانب فارغ وقت میں لفظی معمے (ورڈ پزل) حل کیجیے یا اگر زیادہ وقت ہو تو شطرنج آزمائیں کیونکہ اس سے دماغی صلاحیت بیدار ہوتی ہیں۔
اگر گھر سے باہر جارہے ہیں تو پیدل چلیے، ورنہ ایک اسٹاپ پہلے اتر کر گھر پیدل پہنچیں۔ باغبانی کیجیے اور گھر کی صفائی ستھرائی میں دلچسپی بڑھائیے۔ اگر مصوری، ڈرائنگ اور دیگر مشاغل میں دلچسپی لیتے ہیں تو انہیں اپنائیں اور کتب بینی کو بھی وقت دیجیے۔
دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ دماغ کو جتنا استعمال کیا جائے وہ اتنا ہی توانا رہتا ہے اور اسی لیے کوشش کی جائے کہ نئی زبان سیکھیں، خواہ آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہی کیوں نہ موجود ہوں۔ پرانے دوستوں کو بلائیں اور ان کے ساتھ کوئی پکنک کا منصوبہ بناتے رہیں۔ کھانے پینے میں مٹھاس اور شکر کو کم سے کم کرکے بھی نہ صرف دماغی امراض بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے۔
پوری نیند لیجیے اور نیند کی اہمیت کو سمجھیے، دوسری جانب جتنا ممکن ہو سرگرم رہیں اور بیٹھے رہنے سے اجتناب کیجیے۔ پُرفضا اور سبزہ بھری جگہ پر وقت گزارنے سے بھی دماغ و ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ گھر آنے کا راستہ بدلیں اور دیگر راہیں تلاشیں۔ کسی کو خط لکھیں اور اسے ڈاک کے حوالے کیجیے۔ تمباکو نوشی مکمل طور پر ترک کردیں اور صبح میں کافی پینے کی عادت اپنائیں۔
اگر سماعت میں کمی ہورہی ہے تو اس پر ضرور توجہ دیں اور ڈاکٹر سے رجوع کیجیے۔ لوگوں سے ہمدردانہ گفتگو کیجیے، رضاکارانہ کاموں میں حصہ لیں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ضائع نہ کیجیے۔
ماہرین کا اصرار ہے کہ یہ چھوٹی اور مثبت عادات دماغ کےلیے بہت مفید ہیں اور ان میں سے زیادہ سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا ہی بہت سودمند ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔