- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
امیتابھ بچن کی ریاض میں رونالڈو اور میسی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

امیتابھ بچن کی ریاض میں میسی اور رونالڈو سے ملاقات ہوئی(اسکرین شاٹ)
ریاض: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ریاض اور پی ایس جی فٹبال سیزن میں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں جاری کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی سمیت دیگر فٹبالرز سے ملاقات کی جس کی ویڈیو اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر تے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں امیتابھ بچن کو تمام فٹبالرز سمیت میسی اور رونالڈو سے ہاتھ ملاتے ہوئے اور ہم کلام ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امیتابھ بچن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ریاض میں ایک شام کیا شام ہے، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور میں یہاں بطورِ مہمان خصوصی کھیل کے افتتاح کے لیے مدعو ہوں، پی ایس جی بمقابلہ ریاض سیزنز ناقابل یقین ہے‘۔
Didn’t expect Amitabh Bachchan to be shaking hands with Messi pic.twitter.com/dBQQ3tGHtV
— Azeem (@AzeemQuraishi13) January 19, 2023
بڑا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو ٹورنامنٹ میں دیکھ کر حیران رہ گئے دنیا کے مشہور فٹبالرز میسی، رونالڈو اور امیتابھ بچن کے مداحوں نے ان تینوں شخصیات کو ایک ساتھ دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر ان اسٹارز کی ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
Amitabh and Ronaldo and Messi. This is my multiverse of madness. pic.twitter.com/Ww4PAV53NV
— yang yoo (@GongRight) January 19, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔