- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی،اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رائے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی۔
ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی سے رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر سے ہمارے آفیشلز کی ملاقات ہوئی ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے، وہ ہماری شہری ہیں جو مدد حکومت کر سکتی ہے کرے گی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کافی اور کیک کی میٹنگ ہوئی ؟ مطلب نا سیکرٹری خارجہ نا وزیر خارجہ عدالتی حکم سے متعلق آگاہ ہیں، کوئی آئیڈیا نہیں اس ملاقات میں کیا ہوا ہے ؟، ساتویں آٹھویں سماعت ہے حکومت اس حوالے سے کچھ کرنا نہیں چاہتی۔
فوزیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ بظاہر ایسے لگتا ہے حکومت اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔
عدالت نے وزارت خارجہ کو قانونی محاذ پر فوزیہ صدیقی کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وزارت خارجہ کے حکام کو آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔