کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے وصولی روکنے کا حکم

اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری کا سلسلہ روکنے کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک January 20, 2023
اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری کا سلسلہ روکنے کی درخواست کی تھی

سپریم کورٹ نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں کرک مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تو اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرک مندرحملہ کیس؛ ملزمان سے ایک ماہ میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ کرک تیری مندر کی تعمیر ہو چکی ہے، مندر کو بحال اور تزئین و آرائش بھی کر دی گئی ہے، کرک مندر کے علاقے میں اب ہندوؤں اور مسلمانوں میں اچھی ہم آہنگی ہے، عدالت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری کا حکم دیا تھا، صوبائی حکومت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کچھ ریکوریاں کی ہیں، مناسب سمجھیں تو یہ ریکوری کا سلسلہ روک دیا جائے، مندر کو نقصان پہنچانے والے معافی مانگ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو کمیونٹی کا کرک مندر واقعہ میں ملوث ملزمان کو معافی دینے کا اعلان

عدالت نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے نقصان کی ریکوری روکنے کا حکم دیدیا۔

مقبول خبریں