لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جنوری 2023
فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل

فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 24 جنوری تک بارشوں جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں جس کے باعث لاہور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، قصور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

بارش اور برف باری سے سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔