- اسلام آباد: ایف آئی اے کے ایکسچینج کمپنی پر چھاپے، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- حکومت کیخلاف مزاحمت کیلیے جیل بھرو تحریک میں لاکھوں کارکنان گرفتاریاں دیں گے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
خصوصی افراد کیلیے معذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا گیا

فیصلہ پنجاب میں گریڈ 17 کی ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں دیا گیا۔ فائل : فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کے لیے معذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلہ پنجاب میں گریڈ 17 کی ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ایک کیس میں کہہ چکی ہے کہ خصوصی افراد کے لیے معذور افراد کے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں لہٰذا پنجاب پبلک سروس کمیشن خصوصی افراد کے لیے معذور جیسے الفاظ استعمال نہ کرے، آئین پاکستان تمام شہریوں کو بلا امتیاز برابر حقوق فراہم کرتا ہے۔
عالمی رپورٹس کے مطابق منفی سماجی رویوں اور دفاتر تک رسائی میں مشکلات کے سبب خصوصی افراد عملی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کرے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی مجموعی آبادی کا تین فیصد ہے، قومی پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی کی واضح جھلک ملتی ہے جبکہ قائد اعظم بھی مختلف مواقع پر اقلیتوں کے حقوق پر زور دیتے رہے، آئین پاکستان نے اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی، معاشی اور سماجی تحفظ دے رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔