- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ برطانیہ و امریکا بھی پریشان

سری لنکا ڈیفالٹ کرچکا، بنگلادیش بھی آئی ایم ایف گیا، فوٹو: فائل
مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اور معاشی طور پر مضبوط ممالک میں بھی بے قابو ہوگیا، جاپان میں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تو برطانیہ نے بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا جب کہ امریکا میں بھی مہنگائی عروج پر ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 4 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔
مہنگائی کے ستائے عوام حکومت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں بالخصوص حال ہی میں فوجی بجٹ میں تاریخی اضافے کے فیصلے پر عوامی سطح پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
برطانیہ میں بھی پٹرول اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
برطانوی عوام جو پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں اور اب کرایوں میں اضافے کے اعلان سے مزید پریشان ہوگئے جب کہ ہر گھر پر کونسل ٹیکس کی مد میں مزید 9.7 فیصد اضافے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
امریکا جو مہنگائی کی وجہ روس کی یوکرین میں جارحیت اور خلیج ممالک کے تیل کی پیداوار میں کمی کو بتاتا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے سے قاصر ہے جو گزشتہ برس تقریباً 7 فیصد تھی۔
کم و بیش یہی حالات جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں بھی ہیں۔ ایشیا میں سب سے تیزر رفتار ترقی کرنے والی معیشت بنگلا دیش کی ہے لیکن اسے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے ہلکان کردیا ہے۔
بنگلا دیش بھی آئی ایم ایف کے پاس قرض کے لیے درخواست دے چکا ہے جس کہ وجہ وہ ڈالرز کی کمی کے باعث ادائیگیوں میں عدم توازن کو بتاتا ہے۔ اسی طرح ڈیفالٹ ہونے والے ملک سری لنکا کے حالات بھی اب تک سنبھل نہیں سکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔