- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- اسلام آباد: ایف آئی اے کے ایکسچینج کمپنی پر چھاپے، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- حکومت کیخلاف مزاحمت کیلیے جیل بھرو تحریک میں لاکھوں کارکنان گرفتاریاں دیں گے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں، وزیر خارجہ

یوکرین کے معاملے پر یو این او قراردادوں پر عمل ہوجاتا ہے، کشمیری بھی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں،ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب (فوٹو : فائل)
ڈیووس: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغرب کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں۔
یہ بات انہوں نے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین روس معاملے پر پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے، پاکستان اس تنازعے کے حل کا خواہاں ہے کیوں کہ روس یوکرین جنگ کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، روس اور یوکرین جنگ سے انسانی بحران نے جنم لیا۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ سے ہزاروں لوگ عارضی طور پر بے گھرہوئے ، اس جنگ سے خطے میں امن کو نقصان پہنچا، پاکستان خود خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار واضح ہے اور پاکستان کا موقف ہے جنگوں سے غربت، افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا۔
بلاول نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان کی خواہش ہے یوکرین اور روس مذاکرات سے معاملہ حل کریں اور ممالک کے درمیان ہر متنازع معاملہ یو این قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 2022ء میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، کشمیری بھی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں ، یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغرب کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور کوئی بھی ملک چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، مسائل کے حل کے لیے دنیا کو باہمی تعاون درکار ہوتا ہے، تیسری دنیا کی معیشتیں دباؤ کا شکار ہیں، جس وقت عالمی ادارے بنائے گئے اس وقت دنیا مختلف تھی، گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، نیو ورلڈ آرڈر کے باعث ترقی پذیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں ایشیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔