پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول جاری

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 20 جنوری 2023
نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 13فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 13فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  کراچی: پی ایس ایل8 کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا۔

8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان 20 فروری کو ہوگا۔

چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان 21 فروری، ساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 23 فروری،8  واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

کراچی کا 9 واں اور واحد ڈےمیچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔

psl

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔