- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
فری کک پر ناقابل یقین گول کرنے والی فٹبالر لیجنڈ جہانگیرخان کی بھانجی ہیں

ماریہ خان ہاشم خان کی نواسی اور جہانگیر خان کی بھانجی ہیں، فوٹو: فائل
کراچی: سعودی عرب کے خلاف میچ میں فری کک پر شاندار گول کرکے پاکستان کو شکست سے بچانے والی کپتان ماریہ خان عالمی شہرت یافتہ دو اسکواش لیجنڈز کی قریبی رشتے دار ہیں۔
سعودی عرب میں 4 ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے ایک ایسا گول کردیا جس نے انھیں عالمی شہرت دلادی۔ اس گول کے باعث پاکستان شکست سے بھی بچ گیا۔
ماریہ خان نے سائیڈ لائن سے ایسی فری کک لگائی کہ فٹبال فضا میں بل کھاتے ہوئے پول میں جا گری۔ کک اتنی طاقتور، تیز رفتار اور تیر بہ ہدف تھی کہ مخالف ٹیم کی گول کیپر گیند چھونے کے باوجود اسے روکنے میں ناکام رہیں۔
اس گول کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فٹبال کے بڑے بڑے ناقد پاکستانی خاتون فٹبالر کے اس گول کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستانی صارفین نے بھی ماریہ خان کو خوب سراہا۔
ماریہ خان پاکستان کے دو اسکواش لیجنڈز کی قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ عالمی شہرت یافتہ اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کی نواسی ہیں اور امریکا میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں اپنے نانا سے اسکواش کی تربیت بھی حاصل کرتی رہی ہیں۔
علاوہ ازیں ماریہ خان چھ ورلڈ اوپن اور 10 برٹش اوپن جیتنے والے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی بھانجی بھی ہیں۔
امریکا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ماریہ خان نے وہیں ایک فٹبال کلب میں بطور گول کیپر شمولیت اختیار کی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ؛ پاکستان، سعودی عرب کا میچ ایک ایک گول سے برابر
بعد ازاں 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ماریہ خان کو متحدہ عرب امارات آنا پڑا لیکن یہاں بھی انھوں نے فٹبال کا شوق جاری رکھا اور اماراتی ٹیم میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے لگیں۔
ماریہ خان 2018 کو پاکستان میں واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوئیں اور 2020 میں قومی ویمنز فٹبال ٹیم کے 30 کھلاڑیوں میں جگہ ملی اور اسی سال نیپال کے ساف گیمز کے لیے قومی ٹیم کی کپتان بنائی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔