کھلاڑیوں کے ہوٹل کیلئے مجوزہ زمین ججز و جرنیلز کو دے دی گئی، نجم سیٹھی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 جنوری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں کھلاڑیوں کے ہوٹل کیلئے مجوزہ زمین ججوں  اور جرنیلوں  کو دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ میچز کے موقع پر شہریوں کو ٹریفک کی دشواریوں سے بچانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے  پر دس برس تک بات چیت  چلتی رہی لیکن پھر پی سی بی نے یہ زمین ججوں  اور جرنیلوں  کو دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔