- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
- کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
برازیل کے فٹبالر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

برازیلی فٹبالر نے نائٹ کلب میں ایک لڑکی کو انتہائی نازیبا انداز سے چھوا تھا، فوٹو: فائل
بارسلونا: برازیل کے 39 سالہ فٹبالر دانی الویس کو اسپین کے ایک نائٹ کلب میں خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے فٹبالر کو بارسلونا پولیس کو پہلے جنسی ہراسانی کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا اور تفتیش کے بعد باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا اور جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ برازیل کے فٹبالر نے 30 دسمبر کو نائٹ کلب میں رضامندی کے بغیر زیر جامے کے نیچے چھوا تھا جس پر اُس نے اپنے دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی شکایت کی تھی۔
نائٹ کلب انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر جنسی ہراسانی کی شکار لڑکی نے 2 جنوری کو تھانے میں اسٹار فٹبالر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
قبل ازیں برازیل کے فٹبالر دانی الویس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔ اُس دن دوسرے کئی لوگوں کے ساتھ کلب میں تھا،ڈانس کر رہا تھا اور اچھا وقت گزار رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔