راکھی ساونت اپنے شوہر کے ساتھ عمرے پر جائیں گی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جنوری 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی ادکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل فاروقی کے ساتھ سب سے پہلے عمرے کے سفر پر جائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمرہ ان کیلئے اور ان کے شوہر کیلئے بہت اہم ہے اور وہ اپنی زندگی کا سفر اللہ کی طرف سے رحمتوں کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں (بیت اللہ میں) ایک بار رشتہ پکا ہوجائے تو کوئی نہیں توڑ سکتا، جو رشتے اللہ جوڑتے ہیں وہ کوئی انسان نہیں توڑ سکتا۔

اداکارہ نے اپنے دوست عادل فاروقی سے شادی کے وقت اسلام قبول کیا تھا اور اپنے نام کے ساتھ فاطمہ کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عادل نے سلمان خان کے کہنے پر شادی کا اعلان کیا، راکھی ساونت

پچھلے چند روز اداکارہ کیلئے کافی مشکل رہے جب انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تو اس پر تنازعہ پیدا ہوا، ان کے شوہر نے پہلے انکار کیا لیکن پھر سلمان خان کے کہنے پر شادی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی پر تنازعہ ختم ہوگیا

اداکارہ کو شرلین چوپڑا کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پھر انسانی بنیادوں پر ان کو رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔