- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
پی ایم ڈی سی کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد: پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے تاحکم ثانی رجسٹرار ڈاکٹر سلمان احمد ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد عمل میں آیا۔
پی ایم ڈی سی بل کے فعال ہونے کے بعد تمام تر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ نئی کونسل کی تشکیل ہونے تک کونسل کے معاملات وفاقی وزارت صحت دیکھے گی ۔صدر عارف علوی نے پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کی تھی، بل کی توثیق آئین کےآرٹیکل 75 کے تحت کی گئی تھی۔
صدر عارف علوی کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41 صفحات پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پی ایم ڈی سی کے تمام قسم کے سرٹیفکیٹس ضروری تبدیلوں کے بعد ایک ہفتے کے اندر جاری کرنا شروع کردیئے جائینگے۔
پی ایم ڈی سی کی بحالی پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے اپنی فتح قرار دیتے ہوئے جشن بھی بنایا۔ ملازمین نے ہیڈ آفس کی چھت پر آتش بازی بھی کی۔
نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی پی ایم سی کا بورڈ اور فونٹ تبدیل کردیا گیا جبکہ تمام قسم کے سرٹیفکیٹس ضروری تبدیلوں کے بعد ایک ہفتے کے اندر جاری کرنا شروع کردیئے جائیں گے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں تعیناتیاں بھی شروع ہوگئیں جبکہ ڈاکٹر سلمان اِحمد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تاحکم ثانی رجسٹرار مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سلمان احمد ڈائریکٹر فنانس، اکاونٹس پاکستان میڈیکل کمیشن تعینات تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔