- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کے خلاف ویمن تھانے میں درج بغاوت کا مقدمہ درج
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
صوبے میں چائینیز کی سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت بنایا جائے، غلام نبی میمن

—فائل فوٹو
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت سی پیک اور نان سی پیک و دیگر چائینیز باشندگان کی سیکیورٹی اور اس سے متعلق تمام تر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں جاری سی پیک و نان سی پیک و دیگر منصوبوں سے چائنیز ماہرین اور باشندگان کی ایک کثیر تعداد وابستہ ہے اس لیے پولیس سندھ میں چائینیز باشندگان کی آمد و روانگی سمیت صوبے میں ان کی حرکت و نقل اور رہائشی مقامات سے متعلق آگاہی حاصل کرے اور ان کے اسپانسرز کو بھی چائنا قونصل خانے سے مسلسل روابط میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نان سی پیک منصوبے سے وابستہ چائینیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین روابط کو بھی اہمیت دی جائے۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ایس پی یو سی پیک نے سندھ میں جاری سی پیک و نان سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کی تعداد اور ان سے وابستہ چائینیزکے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
جس پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مذکورہ جملہ مقامات و لوکیشنز پر سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب اور وقتاً فوقتاً ان پر چیک رکھنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران و جوانوں کی بریفنگ اور انہیں ہمہ وقت مستعد، الرٹ اور تیار رکھنے جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے میں سی پیک و نان سی پیک پروجیکٹ پر کام کرنیوالے چائینیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز ہر سطح پر پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ میں مختلف پروجیکٹس کی تکمیل میں مصروف چائینیز ماہرین و اسٹاف کے سفر ، نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ زون ، رینج اور اضلاع باہم روابط میں رہنے کے ساتھ ساتھ موٹر وے پولیس سے بھی وقتاً فوقتاً اجلاس جیسے اقدامات کو ممکن بنائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔