- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
- ’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند

(فوٹو: فائل)
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہمشندوں میں شامل ہوگئے۔
پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کےلیے محمدیوسف انجم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ کام کرکے بہت تجربہ حاصل کرچکا ہوں۔ اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔غیر ملکی کوچز کو جتنے پیسے دیئے جاتےہیں، اس سے کم معاوضہ بھی پاکستانی کوچز کو ملے تو وہ بھی ٹیم کو بلندیوں پر پہچاسکتےہیں۔
شہرہ آفاق اسپنر نے ملک میں کوالٹی اسپنرز نہ ہونے کو لمحہ فکریہ قرار دیتےہوئے کہا کہ ماضی میں اسپن بولنگ کے شعبے نے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، اب ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کربہت مایوسی ہوئی۔جب تک اچھے اسپنرز نہیں ہوں گے، اس وقت توقعات کے مطابق رزلٹ نہیں ملیں گے۔ جو ہمارے پاس اسپنرز ہیں، ان پر ابھی بہت کام کرنےکی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کرتےہوئے دیکھا ہے۔پی ایس ایل میچز کے دوران ان کے ساتھ خود کام کروں گا تاکہ ان کی بولنگ میں مزید کاٹ لائی جاسکے۔
سعید اجمل نے کہا کہ پاکستانی پچز پر تنقید درست نہیں،ایک اچھا اسپنرز وہ ہی ہوتاہے جو ہر طرح کی پچز پر ٹرن کراسکے۔ ٹیسٹ میچز میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی تسلی بخش دکھائی نہیں دی۔ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں، بابر اعظم کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔