- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون، عمر 115 سال

ماریہ برانیاس موریرا کی عمر 115 برس ہے اور وہ زندہ بزرگ ترین خاتون بھی ہیں۔ فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
اسپین: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں دنیا کی ایک بزرگ ترین خاتون کی تصدیق کر دی ہے جن کی عمر 115 سال ہے اور وہ اب تک تندرست اور زندگی سے بھرپور ہیں۔
اسپین کے شہر کیٹالونیا کی رہائشی خاتون ماریہ برانیاس موریرا کی عمر اس وقت 115 برس اور 321 دن ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند کے تحت کی ہے۔
واضح رہے کہ ماریہ کو یہ اعزاز سسٹر آندرے کی وفات کے بعد ملا ہے جو گزشتہ منگل کو 118 سال کی عمر میں فوت ہوئی ہیں اور وہ ایک چرچ سے وابستہ راہبہ تھیں۔
ماریہ نے بتایا کہ وہ چار مارچ 1907 کوامریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی تھیں اور 8 برس کی عمر میں اسپین آگئی تھیں۔ اب پیرانہ سالی کی وجہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں اور خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی صحت بہت اچھی ہیں اور وہ چل پھر بھی سکتی ہیں۔
ماریہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیں جو ان کی بیٹی دیکھتی ہیں۔ اپنی ٹویٹر بایوگرافی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ ’بوڑھی ہیں، بہت بوڑھی لیکن احمق ہرگز نہیں ہیں۔‘ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں اور فطرت سے بھی اپنا تعلق استوار رکھتی ہیں۔ ماریہ کے مطابق انہیں کوئی غم یا فکر لاحق نہیں اور وہ بہت مسرور ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔