- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد گرفتار

(فوٹو فائل)
لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشنز میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت صوبے ے 3 اضلاع سے ٹی ٹی پی اور ایس ایس کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور ، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔
لاہور گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمود موسیٰ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور وہ تنظیم کا اہم کارندہ ہے۔ دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان ، رحمت علی ، معاویہ اور محمد عربی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکے تھے۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کیے ، جن میں 97 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔