آن لائن فراڈ کرنے والوں نے آئی سی سی سے بھی ہاتھ کردیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2023
وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پرڈھائی ملین ڈالرز ہتھیا لیے۔ فوٹو:فائل

وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پرڈھائی ملین ڈالرز ہتھیا لیے۔ فوٹو:فائل

دہلی: آن لائن فراڈ کرنے والوں نے آئی سی سی سے بھی ہاتھ کردیا۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق ڈھائی ملین ڈالرز ہتھیا لیے گئے ہیں، کسی فراڈ کمپنی نے خود کو آئی سی سی کا وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پر اتنی خطیر رقم کی ادائیگی کروائی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی سے ملتا جلتا ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے جعل سازی کی گئی، کونسل حکام اس معاملے میں خاموش ہیں مگر ایک یورپی ایسوسی ایٹ بورڈ کے رکن کا کہنا ہے کہ چھوٹے رکن ملکوں کیلیے 5سے 10لاکھ ڈالر کی سالانہ گرانٹ بھی ایک بڑی رقم ہوتی ہے، مگر آئی سی سی کی جانب سے جس غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی بڑی باریک بینی سے چھان بین ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔