- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرکس کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم

دورے کے دوران بچوں و اسیران میں گرم کپڑے اور اشیائے ضروریہ پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے گئے
راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیرکوں کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال دیگر معزز جسٹس صاحبان کے ہمراہ سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے ، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھ۔ آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے چیف جسٹس کو صوبے بھر کی جیلوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو سینٹرل جیل کے مختلف حصوں، خواتین وارڈ ،نوعمر وارڈ ،جیل پی سی او اور حوالاتی و قیدی بیرکس کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر اسیران کے رہن سہن ،خوراک ،موسمی ،طبی سہولیات ،کھیل و تفریح کے انتظامات ، مفت قانونی امداد و تعلیمی سرگرمیاں اور ووکیشنل ٹریننگ کے پروگراموں، اسیران کے کیسز و اپیلوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
چیف جسٹس نے عدلیہ کے حکام اور جیل انتظامیہ کو اسیران کو سہولیات کی فراہمی کے تسلسل اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر نوعمر وارڈ میں کمسن اسیران کو دی جانے والی فنی تعلیم کے مرکز ، خواتین وارڈ میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا اور بچوں و اسیران میں گرم کپڑے، اشیائے ضروریہ پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے۔
چیف جسٹس نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس رابعہ جویریہ آغا کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور جیلوں میں قید اسیران کو انسانی حقوق کی آگاہی کے اقدامات اور جیل اسٹاف کی ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔چیئرپرسن ویمن ایڈ ٹرسٹ شاہینہ خان اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے اسیران کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔
چیف جسٹس کے سینٹرل جیل راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 11 اسیران کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے۔
اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت حسین ، جسٹس (ر) صغیر احمد قادری ،ممبر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کامران بشارت مفتی ، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد اوجلا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی ، سیکرٹری لا کمیشن آف پاکستان رفعت انعام بٹ ، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان ،سٹی پولیس آفیسر شہزاد بخاری اور دیگر معززین و متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔