ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون پر خاتون سنیماٹوگرافر کو قتل کرنے کا الزام عائد

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

نیویارک: ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون پر  فلم کی شوٹنگ کے دوران سنیماٹوگرافر پر گولی چلانے اور غیر ارادی قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون کو شوٹنگ کے دوران سنیماٹوگرافر خاتون ہالینا ہچنز کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے جس کی گزشتہ 15 ماہ سے تحقیقات چل رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نے  باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے اداکار پر غیر ارادی قتل کا الزام عائد کر دیا ہے اگر ایلک بالڈون پر جرم ثابت ہوا تو انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چار ماہ قبل اداکار ایلیک بالڈون نے فلم ’رسٹ‘ کے سیٹ پر غلطی سے سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنز کو گولی مار کر ہلاک اور ایک ہدایت کار کو زخمی کر دیا تھا۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران 68 سالہ ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا تاہم نقلی سے اصلی گن کیسے تبدیل ہوئی یا بالڈون نے انہیں جان کر ہلاک کیا یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا۔

Alec Baldwin lawyer calls charges 'terrible miscarriage of justice' - al.com

واضح رہے کہ قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے اداکار ایلک بالڈون کا کہنا ہے کہ انہوں نے گولی چلائی نہ ہی کسی کو قتل کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔