سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے والے تینوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2023
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے دو سال قبل سب انسپکٹر اسلم گل شہید کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے والے تین مجرموں اجمل خان، مصطفی اور ذبیح اللہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 2020ء میں پولیس لائن کے قریب فائرنگ کرکے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کیا تھا، مذکورہ مجرم ڈکیتی کی واردات کررہے تھے، اس دوران شہید اسلم گل نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم مجرموں نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔