- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی اب بھی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
اس وقت سعودی عرب اور چین دونوں پاکستان سے ناراض ہیں، اظفر احسن

—فائل فوٹو
اسلام آباد: سابق وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن نے کہا ہے کہ اس وقت سعودی عرب اور چین دونوں پاکستان سے ناراض ہیں جبکہ الیکشن کرانے سے بھی مسائل حل نہیں ہونگے کیونکہ 98 فیصد ممبران اسمبلی دوبارہ منتخب ہونگے۔
انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹیڈیز میں سرمایہ کاری کے ماحول پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں انہی پر بوجھ ڈالا جاتا ہے،
پاکستان میں کاروبار کرنا ایک جہاد ہے جہاں روزانہ صنعتوں کو سیکڑوں نوٹسز جاری ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کھل کر بات کرتا ہوں میری تنقید کسی ایک حکومت پر نہیں بلکہ نظام پر ہے، بطورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ساڑھے پانچ ماہ کام کیا،
سابقہ حکومت کا چوتھا چیرمین سرمایہ کاری بورڈ تھا۔
اظفر احسن نے کہا کہ میرے ساتھ سابقہ حکومت کے پانچواں سیکریٹری فنانس اور چھٹا چیئرمین ایف بی آر کام کررہے تھے، پاکستان میں کاروبار کرنا ایک جہاد ہے روزانہ صنعتوں کو سینکڑوں نوٹسز جاری ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جولوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں انہی پر بوجھ ڈالا جاتا ہے، پاکستان میں سعودی عرب اور چین سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایات کی ہیں۔
اظفر احسن نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور چین کو سرمایہ کاری کےلئے درکار سہولت فراہم نہیں کی جارہی، پاکستان سے اس وقت سعودی عرب اور چین دونوں ناراض ہیں، سعودی عرب آرمکو کی ریفائنری لگانے اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوڈ سکیورٹی میں پاکستان کو شراکتدار بنانا چاہتا ہے، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کے لئے ہم بھیک مانگ رہےہیں، ملک میں سالانہ 5 سے 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں صنعت لگانا چاہتے ہیں، سرمایہ کاروں کا ہاتھ پکڑنے اور مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی سی ایل اور کے الیکٹرک کے نجکاری سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔