چارسدہ میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

چارسدہ: چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ 

پولیس ذرائع  کے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکارعمران اور رمیز زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او سہیل خالد  کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 19 جنوری کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ضلع خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں دہشت گرد نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔