آئی سی سی اولمپکس 2028 میں ٹی20 کرکٹ کو شامل کرنے کی مہم تیز

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے 2028 لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کی مہم تیز ہوگئی۔

آئی سی سی نے 6 ٹیموں پر مشتمل میز اور ویمنز ٹی20 کرکٹ ایونٹ کو شامل کرنے کی تجویز انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بجھوا رکھی ہے، حتمی فیصلہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اکتوبر میں کرے گی۔

لاس اینجلس میں کھیلے جانے والے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا فیصلہ رواں سال اکتوبر میں لیا جائے گا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا اگلا سیشن ممبئی میں منعقد ہونا ہے۔ اس دوران کرکٹ کو لے کر حتمی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو آئی سی سی کے صدر گریگ بارکلے کی صدارت والے آئی سی سی کے اولمپک ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔