اسلام آباد میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان ہوئی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

دریں اثنا فائرنگ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔