- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا، عمران خان

—فائل فوٹو
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا۔
ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں الیکشن ہوئے ہی نہیں دھاندلی ہوئی ہے، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ پی پی نے کراچی کو کھنڈر بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے باشعور عوام کیسے پیپلز پارٹی کو ووٹ دےسکتے ہیں؟ ایسے الیکشن کرانے ہیں تو کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے انتشار بڑھتا ہے، کراچی میں پولیس اور انتظامیہ دونوں دھاندلی میں ملوث ہیں جب کہ سندھ میں کرپشن عروج پر ہے، پی پی والے بے شرمی سے کرپشن اور چوری کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام سب سے زیادہ مظلوم ہیں، ڈسکہ میں مسئلہ بنا تو الیکشن کمیشن نے دوبارہ اتنخاب کرایا کیوں کہ تمام جماعتوں کہا کہ دھاندلی ہوئی، میں ٹھیک ہونے کے بعد سندھ جاؤں گا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں تنظیم نو کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف تحریک انصاف کے خلاف فیصلے دیے، عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگیں تو کہا یہ سیکرٹ ہے، میں نے اپنی گھڑی بیچی حکومت نے اتنا شور مچادیا، ہینڈلرز اور حکومت نے مل کر توشہ خانہ کو بڑی چیز بنادیا حالاں کہ توشہ خانہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا، اس میں کچھ بھی نہیں تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے چالیس ہزار ڈونرز کا ڈیٹا دیا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مقدمات کو سنا ہی نہیں جارہا
یہاں بہت زیادہ مایوسی ہے، ملک سے چھ لاکھ پڑے لکھے نوجوان باہر جاچکے، یہ لوگ الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں لوگ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس دیکھ کر گھبرا گئے تھے آہست آہستہ معلوم ہوا کہ یہ رپورٹس جعلی تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں انصاف تو بالکل ختم ہو چکا ہے، اس حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا، تباہی کو روکنے کے لیے الیکشن کروائیں ، نگران وزیر اعلیٰ کے لیے زرداری کے فرنٹ میں کا نام دیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ ایکسٹینشن کے بعد باجوہ نے شریفوں سے سودا کیا، صرف انتخابات کے ذریعے حالات بہتر ہو سکتے ہیں، میں نے اپنی گھڑی بیچی ہے، میرے خوف سے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کے ذریعے کیسز معاف کروائے گئے، عوام میں قانون کی بالادستی کو اجاگر کیا جاَئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔