- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
- عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف
- اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، سپریم کورٹ میں یقین دہانی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آج متوقع، پی ٹی آئی کا محسن نقوی کے نام پر اعتراض

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد / لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب کے تقرری کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں امیدواروں کی پروفائل تیار کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے چاروں امیدواروں کے پروفائل تیار کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں کی مکمل تفصیلات، سروس کیئریر کی تفصیلات تیار کر لیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن اتوار کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پروفائل پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں چاروں نامزد امیداواران کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے، جس کے بعد اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے کسی ایک نام کی منظوری دی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کل شام 7 بجے الیکشن کمیشن میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے چار نام موصول، جانچ پڑتال شروع
دوسری جانب پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگران وزیر اعلی مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اور اُس کا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں ہونا چاہیے۔
قبل ازیں حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج اور کل کھلا رہے گا جب کہ تمام ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کے روز دفتر آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے زرداری کے فرنٹ مین کا نام دیا گیا، عمران خان
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو گیا تھا، جو تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔