- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
پی سی بی کی کرکٹنگ تقرریوں میں تاخیر ہونے لگی

خود بھی چیف سلیکٹرکے امیدوار،اندرون خانہ تبدیلیوں کا خاموشی سے آغاز۔ فوٹو: فائل
کراچی: پی سی بی کی کرکٹنگ تقرریوں میں تاخیر ہونے لگی جب کہ غیرملکی ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام بدستور جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے محمد وسیم کی زیرسربراہی کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا تھا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدوں میں بھی توسیع نہیں ہو گی۔
مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی غیرملکی کوچ کا تقرر چاہتے ہیں مگر تاحال کسی نے مثبت جواب نہیں دیا، یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید غیرملکی کوچز سے رابطے کر رہے ہیں،ایک کی براہ راست چیئرمین کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے رواں ہفتے پیش رفت متوقع ہے۔
ادھر ہیڈ کوچ کے لیے انضمام الحق اور سعید اجمل سمیت کئی سابق کرکٹرز خود اپنے نام پیش کر چکے ،بعض کے دوستوں نے ان کو لانے کی مہم چلائی ہوئی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہارون رشید بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب اندرون خانہ تبدیلیوں کا خاموشی سے آغاز ہوگیا، خیام قیصر نے ایچ آر میں ذمہ داریاں سنبھال لیں،وہ سابقہ دور میں نجم سیٹھی کے مشیر رہ چکے، سرینا آغا نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی برطرفی کے بعد ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
ماضی میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ سمیت اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والی نائلہ بھٹی پی ایس ایل کمشنر بن چکیں، ،البتہ عثمان واہلہ بدستور ڈائریکٹر لیگ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کی جگہ امجد حسین بھٹی کو واپس لانے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں،سمیع نے گوکہ تنخواہ میں بھاری کٹوتی قبول کر لی اس کے باوجود انھیں پیغام مل چکا ہے کہ دوسری ملازمت کا انتظام کر لیں۔
سی ای او فیصل حسنین پر بھی واضح کیا جا چکا کہ سابقہ آئین میں اس پوسٹ کا تصور نہیں ہے،البتہ وہ تنخواہ میں کمی اور کسی دوسری حیثیت میں کام کرنے کیلیے بھی تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔