آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 8 جون سے لندن میں متوقع

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
اگرچہ ابھی تک حکام نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میچ 8 سے 12 جون تک شیڈول ہوگا۔ فوٹو: فائل

اگرچہ ابھی تک حکام نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میچ 8 سے 12 جون تک شیڈول ہوگا۔ فوٹو: فائل

رائے پور: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 8 جون سے لندن میں متوقع ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 8 جون سے لندن کے اوول گراؤنڈ میں ہونے کا امکان ہے، اگرچہ ابھی تک حکام نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میچ 8 سے 12 جون تک شیڈول ہوگا، بارش کی صورت میں ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلیے ایک اضافی دن بھی مختص کیا جائے گا۔

اگر بھارت فائنل کیلیے کوالیفائی کرے تو اس کے پلیئرز کیلیے یہ شیڈول موزوں ہوگا، انھیں مئی کے آخر میں آئی پی ایل ختم ہونے پر تازہ دم ہونے کا کافی وقت مل جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔