سابق آسٹریلوی کپتان کو سڑک پر گرل فرینڈ نے تھپڑ دے مارا

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے (فوٹو: ٹیلی گراف)

واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے (فوٹو: ٹیلی گراف)

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل کلارک کو انکی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرکٹر کی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو کو وائرل ویڈیو میں چیختے ہوئے اور پھر انہیں مارتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا تاہم ویڈیو کچھ دن پہلے لیک ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

سال 2019 میں آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک کائلی سے طلاق کے بعد فیشن ڈیزائنر پِپ ایڈورڈز کے ساتھ تعلقات تھے تاہم انہوں نے دسمبر 2021 میں ان کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس باؤنڈری لائن پر کھلاڑی سے ٹکرا گئیں، ویڈیو وائرل

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا کلارک کی جانب سے دھوکا دینے پر ہوا۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد مائیکل کلارک کا بھارتی بورڈ سے کمنٹری کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے، بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے ساتھ آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کیلیے سابق کپتان کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم اب انکا کنٹریکٹ خطرے میں پڑگیا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے مشابہت والی اداکارہ سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک اورپارٹنر جیڈ یاربروگ پر کوئنز لینڈ پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑنے پر جرمانہ عائد کردیا جبکہ معاملے کی جانچ پڑتال مکمل کی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔