- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
- صابرین کے لیے خوش خبری
- فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، سوئیڈن
- دیوؤں کے قبضے میں آئے ہوئے انسان
- خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا
- ایل پی جی اور ہوٹل مالکان کا 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
- امریکی فورسز کا صومالیہ میں آپریشن، داعش کمانڈر10 ساتھیوں سمیت ہلاک
- کرکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا
- یوٹیوب نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے ’اسٹڈی ہال‘ کی سہولت پیش کردی
- چڑیا گھر سے تیندوے کے فرار اور گدھ کی ہلاکت، تفتیشی معاونت پر 10000 ڈالر انعام
سابق آسٹریلوی کپتان کو سڑک پر گرل فرینڈ نے تھپڑ دے مارا

واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے (فوٹو: ٹیلی گراف)
سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل کلارک کو انکی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرکٹر کی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو کو وائرل ویڈیو میں چیختے ہوئے اور پھر انہیں مارتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا تاہم ویڈیو کچھ دن پہلے لیک ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔
سال 2019 میں آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک کائلی سے طلاق کے بعد فیشن ڈیزائنر پِپ ایڈورڈز کے ساتھ تعلقات تھے تاہم انہوں نے دسمبر 2021 میں ان کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسپورٹس پریزینٹرزینب عباس باؤنڈری لائن پر کھلاڑی سے ٹکرا گئیں، ویڈیو وائرل
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا کلارک کی جانب سے دھوکا دینے پر ہوا۔
دوسری جانب واقعہ کے بعد مائیکل کلارک کا بھارتی بورڈ سے کمنٹری کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے، بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے ساتھ آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کیلیے سابق کپتان کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم اب انکا کنٹریکٹ خطرے میں پڑگیا ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے مشابہت والی اداکارہ سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک اورپارٹنر جیڈ یاربروگ پر کوئنز لینڈ پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑنے پر جرمانہ عائد کردیا جبکہ معاملے کی جانچ پڑتال مکمل کی جاچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔