- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
منشیات اسمگلرز کی اے این ایف ٹیم پر فائرنگ، اہلکار زخمی
راولپنڈی: اے این ایف اور منشیات اسمگلرز کے مابین دو مختلف مقامات پر مقابلے ہوئے جس میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
حکام کے مطابق اے این ایف ٹیم نے انٹیلجنس کی اطلاع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رابطے رکھ کر مخصوص گاہگوں کو منشیات سپلائی کرنے والے خان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈھوک منشی راولپنڈی میں چھاپہ مارا تو ملزم نے ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے اے این ایف اہلکار لانس نائیک معین زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب رہا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرے واقعے میں اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پشاور ناصر باغ روڈ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکنا چاہا تو سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اے این ایف اہلکاروں کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ رہے۔
ملزمان جوابی فائرنگ پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور 10 کلو آئس برآمد ہوئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزمان اے این ایف کو دیگر مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔