کورونا وائرس؛ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد متاثر، 9 کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2023
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد ریکارڈ ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد ریکارڈ ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

 اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 9 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر 9 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دوران 3 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 9 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ جس کے نتیجے میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 نئے مریض رپورٹ، 12 کی حالت نازک

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 9 کی حالت نازک ہے، کوویڈ کے سب سے زیادہ کیسز شرح جہلم میں 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں کیسز کی شرح صفر رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔