- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی اب بھی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
راولپنڈی میں ملزم نے اہلیہ اور چچی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

(فوٹو فائل)
راولپنڈی: راولپنڈی میں ملزم نے اہلیہ اور چچی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، ملزم ذہنی بیمار ہونے کے سبب برطانیہ میں زیر علاج تھا، پانچ ماہ قبل پاکستان پہنچا اور ڈھائی ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کی حدود میں واقع رجام داخلی سنگنی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خاور حسین پانچ ماہ قبل برطانیہ سے واپس وطن پہنچا اور اڑھائی ماہ قبل خاتون عطیہ سے شادی کی، اتوار کو گھر میں دیگر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ والدہ کو بتایا کہ گھر میں موجود پستول صاف کرنی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پسٹل لے کر صاف کرتے کرتے اچانک اہلیہ اور گھر میں موجود اپنی چچی مسماۃ صائقہ پر فائرنگ شروع کردی، دونوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی خاتمہ کرلیا جبکہ والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور فرائزک کے عملے کے ذریعے شواہد جمع کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں رہائش کے دوران ذہنی بیماری میں مبتلا رہا اور وہاں بیماری سامنے آنے پر اس کا علاج بھی ہوتا رہا، پانچ قبل پاکستان منتقل ہونے کے بعد بھی اس کا علاج جاری تھا کہ اتوار کو یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں گئیں مزید صورتحال تفتیش میں واضح ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔