- کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار
- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلینگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- کراچی: صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
امریکا میں چین کے سالِ نو کی ڈانس پارٹی پر فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک

امریکا میں چین کے نئے سال کی تقریب میں فائرنگ سے درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر
کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مونٹیری پارک میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے۔
مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔
ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تاحال پولیس قاتل کو گرفتار میں کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد چین کے نئے قمری سال کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔
خیال رہے کہ چینی کیلنڈر کا آغاز 21 دسمبر کے بعد اُس دن سے شروع ہوتا ہے جب دوسرا نیا چاند طلوع ہوتا ہے اور یہ عمومی طور پر 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان آتا ہے۔
چین کے عوام اس دن کو جشنِ بہار کے نام سے پکارتی ہے اور دنیا بھر میں آباد چینی یہ دن مناتے ہیں۔ نت نئے پکوان، ملبوسات، موسیقی، رقص اور رشتے داروں سے ملاقاتیں، اس دن کا خاصہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔