کراچی کے 14 سالہ گالفر نے ’ہول ان ون‘ کرکے کار جیت لی

زبیر نذیر خان  اتوار 22 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: کراچی کے 14 سالہ گالفر اشعث امجد نے ’ہول ان ون‘ کا کارنامہ انجام دے کر بیش قیمت کار جیت لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بڑی بہن سے متاثر ہوکرگالف کھیلنا شروع کرنے وقالے 14 سالہ طالب عم نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر مہنگی کار اپنے نام کرلی۔

کراچی گالف کلب میں منعقدہ رشید ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی کے بعد اشعث امجد کا کہنا ہے کہ  میں نے اپنی بڑی بہن قومی ویمن گالفر حمنا امجد کو دیکھ کر گالف کا  آغاز کیا۔

قبل ازیں ٹینس کورٹ میں وقت گزارنے والے فضائیہ کالج ، کورنگی کریک کی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم اشعث کے مطابق پاکستان کی کمسن ترین قومی ویمن گالف چیمپئین بہن حمنا کی دیکھا دیکھی گالف کورس کا رخ کیا۔

اشعث کہتے ہیں کہ میں بہت پُرامید تھا کہ  ہول ان ون کرنے میں کامیاب ہو جاوں گا اور اس بات کا ذکر ایک روز قبل اپنے والد اور ائیرمین گالف کلب کے گالف سیکریٹری ونگ کمانڈر امجد سے ذکر بھی کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انعام میں ملنے والی کار فروخت کرکے گالف کا سامان خریدنے کے بعد بچنے والی رقم والد کے حوالے کردوں گا۔

اشعث امجد کا کہنا ہے کہ روزآنہ اسکول سے واپس آکر تین گھنٹے گالف کی مشقیں کرتا ہوں، جب کہ چھٹی کا پورا دن گالف میں بہتری لانے میں گزار دیتا ہوں، کار جیتنے پرخوشی ہے، گالف میں شوق مزید بڑھ گیا، اب انٹرنیشنل گالفر بننا چاہتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔