- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
کراچی کے 14 سالہ گالفر نے ’ہول ان ون‘ کرکے کار جیت لی

فوٹو فائل
کراچی: کراچی کے 14 سالہ گالفر اشعث امجد نے ’ہول ان ون‘ کا کارنامہ انجام دے کر بیش قیمت کار جیت لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بڑی بہن سے متاثر ہوکرگالف کھیلنا شروع کرنے وقالے 14 سالہ طالب عم نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر مہنگی کار اپنے نام کرلی۔
کراچی گالف کلب میں منعقدہ رشید ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی کے بعد اشعث امجد کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بڑی بہن قومی ویمن گالفر حمنا امجد کو دیکھ کر گالف کا آغاز کیا۔
قبل ازیں ٹینس کورٹ میں وقت گزارنے والے فضائیہ کالج ، کورنگی کریک کی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم اشعث کے مطابق پاکستان کی کمسن ترین قومی ویمن گالف چیمپئین بہن حمنا کی دیکھا دیکھی گالف کورس کا رخ کیا۔
اشعث کہتے ہیں کہ میں بہت پُرامید تھا کہ ہول ان ون کرنے میں کامیاب ہو جاوں گا اور اس بات کا ذکر ایک روز قبل اپنے والد اور ائیرمین گالف کلب کے گالف سیکریٹری ونگ کمانڈر امجد سے ذکر بھی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انعام میں ملنے والی کار فروخت کرکے گالف کا سامان خریدنے کے بعد بچنے والی رقم والد کے حوالے کردوں گا۔
اشعث امجد کا کہنا ہے کہ روزآنہ اسکول سے واپس آکر تین گھنٹے گالف کی مشقیں کرتا ہوں، جب کہ چھٹی کا پورا دن گالف میں بہتری لانے میں گزار دیتا ہوں، کار جیتنے پرخوشی ہے، گالف میں شوق مزید بڑھ گیا، اب انٹرنیشنل گالفر بننا چاہتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔