- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیلیے مسلم لیگ (ن) سے حمایت مانگ لی

فوٹو ایکسپریس نیوز
کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی کی میئرشپ کے لیے مسلم لیگ (ن) سے حمایت مانگ لی، حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی ہے جس کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلزپارٹی سے میئرشپ کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ سے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ملاقات کی، جس میں کراچی کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے باہم مل کرکام کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے شاہ محمد شاہ سے درخواست کی کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے باقی تمام پارٹیوں سے متحد ہوکر کام کرنے حوالے سے بات چیت کریں، شاہ محمد شاہ نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ مسلم لیگ کی مقامی قیادت تمام پارٹیوں کو متحد کرنے کے لیے رابطے کرے گی۔
بعد ازاں حافظ نعیم الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں شاہ محمد شاہ سے ملنے آئے ہیں اور ہم نے گزارش کی ہے کہ مسلم لیگ ن جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر شہر کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرے اور باقی تمام پارٹیوں سے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے متحد ہونے کے لیے رابطہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شاہ محمد شاہ شہرکی بہتری میں اپنا کردار اد ا کریں گے، بلدیاتی انتخابات بہت مشکل سے منعقد ہوئے جس کے نتائج میں تمام ہی پارٹیوں کو تحفظات ہیں لیکن فی الحال مل جل کر شہر کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر جس طرح تلخی نظر آئی، اگر ایسی ہی صورتحال برقراررہی تو شہر کے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ہم ہی نے کراچی کے اختیارات کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے میں ہمارے مطالبات منظور کرلیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا میئر تو جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، پیپلزپارٹی سے فی الحال میئر شپ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، 6 نشستوں کافیصلہ آنے کے بعد ہم بات کریں گے، رزلٹ میں جس کی جو پوزیشن ہوگی اسے قبول کیا جائے گا،ہم نے ری کاؤٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے اور ہمارامطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن خود اپنی نگرانی میں دوبارہ گنتی کروائے آراوز اور ڈی آراوز کے ذریعے دوبارہ گنتی کسی صورت قبول نہیں کی جائے۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے حافظ نعیم الرحمان و دیگر ذمہ داران کا سندھ سیکرٹریٹ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ہم سب مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کام کریں،مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جماعت اسلامی مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے کراچی میں بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کیے اور ہم جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انتہائی منظم جماعت ہے،جس سے ہم نے خود بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور مزید بھی ہم ان سے سیکھتے رہیں گے۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی، ایڈیشنل سکریٹری سندھ چوہدری محمد طارق ودیگر بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اورمسلم پرویز بھی موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔