- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
چھ منٹ کی شدت والی ورزش سے دماغ کیلیے مفید پروٹین کی افزائش بڑھتی ہے

صرف چھ منٹ کی شدت بھری ورزش سے دماغ کے لیے انتہائی مفید پروٹین کی پیداوار کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ فوٹو: فائل
آکلینڈ: ایک تحقیقی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ شدت والی (ہائی انٹینسٹی) ورزش سے دماغ کے لیے انتہائی مفید پروٹین بن سکتا ہے جو پورے دماغ کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
اس پروٹین کو ’ برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفک فیکٹر (بی ڈی این ایف)‘ کا نام دیا گیا ہے جو دماغی حجم بڑھاتا ہے، یادداشت مضبوط کرات ہے اور خلیات کے درمیان سگنل بہتر بناتا ہے۔ یہ پروٹین عصبی خلیات (نیورون) بڑھاتا ہے اور دماغ کے نئے روابط بھی بڑھاتا ہے۔
اگر آپ روزانہ صرف چھ منٹ کی ہائی انٹینسٹی ورزش کرتے ہیں تو نہ صرف بی ڈی این ایف بنتا ہے۔ بلکہ دماغ میں یہ پروٹین محفوظ بھی رہتا ہے۔ اس سے قبل دوا اور غذا سے چوہوں اور کچھ جانوروں میں اسے بڑھا گیا لیکن یہ دوائیں انسانوں پر کام نہیں آسکیں۔ اس کےبعد ماہرین نے ورزش پر غور شروع کیا۔
اب نیوزی لینڈ کی جامعہ اوتاگو کے پروفیسر ٹرے وس گبنز اور ان کے ساتھیوں نے18 تا 56 سرگرم 12 افراد کو لیا اور انہیں تین کام کرنے کو دیئے تاکہ دیکھا جاسکے کہ کس عمل سے بی ڈی این ایف پیدا ہوتا ہے۔ ایک گروپ کو 20 گھنٹے کا فاقہ کرایا گیا، دوسرے کو ڈیڑھ گھنٹے سائیکل چلائی گئی اور چھ منٹ کی شدید سائیکلنگ (ورزش نما) کرائی گئی۔
معلوم ہوا کہ جن افراد نے چھ منٹ کی ورزشی اور سخت محنت کش سائیکلنگ کی تھی ان کے دماغ میں بی ڈی این ایف کی پیداوار بڑھی۔ یہاں تک کہ بعض رضاکاروں کے خون میں اس کی مقدار چار سے پانچ گنا تک بڑھ گئی جبکہ فاقے سے کوئی فرق نہیں ہوا اور ڈیڑھ گھنٹے تک سائیکل چلانے سے معمولی افاقہ ہوا۔
اس سے ثابت ہوا کہ قدرے شدت والی چھ منٹ کی ورزش بھی دماغ کے لیے انتہائی مفید ہے اور اسے معمول بنانا چاہیے۔ ان ورزشوں میں ورزشی سائیکل تیز چلانے، تیراکی، تیزدوڑ، اور ڈھلان کی سمت ہائیکنگ وغیرہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔