- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
ایوینجرزاسٹار جیریمی رینر کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں

(فوٹو: اسکرین شاٹ)
نیویارک: مارول ایوینجرز فلموں میں ہاکی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیریمی رینر کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران حادثے زخمی ہونے سے ان کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
اداکار نے ٹوئٹر پر فزیوتھراپی کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس حادثے میں ان کی 30 سے زائد ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔
جریمی رینر نے لکھا کہ ’میں ان کے پیغامات اور فکرمندی کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب کے لیے بہت پیار اور تعریف۔ یہ 30 سے زائد ٹوٹی ہوئی ہڈیاں ٹھیک ہو جائیں گی‘۔
I want to thank EVERYONE for their messages and thoughtfulness. Much love and appreciation to you all. These 30 plus broken bones will mend , grow stronger, just like the love and bond with family and friends deepens pic.twitter.com/kzj2CLYdXA
— Jeremy Renner (@JeremyRenner) January 21, 2023
پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی فیزیوتھراپی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ 51 سالہ رینر گزشتہ ماہ نیو اڈا میں اپنے گھر کے باہر برف میں پھنسی ایک گاڑی کو نکالنے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ائیر ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
A “not no great” ICU DAY, turned to amazing spa day with my sis and mama❤️. Thank you sooooo much pic.twitter.com/pvu1aWeEXY
— Jeremy Renner (@JeremyRenner) January 5, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔