یوٹیلٹی اسٹور پر قطار میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کردی

پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کردی

 لاہور: یوٹیلٹی اسٹور میں سامان کی خریداری کے لیے قطار میں کھڑا شخص اپنی باری آنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سستا آٹا خریدنے کی خواہش، مزدور باپ جاں بحق، بچی سمیت 3 خواتین زخمی

صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ساندہ میں یوٹیلٹی اسٹور میں قطار میں سامان خریدنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی اسٹور آیا ہوا۔

دوران خریداری محمد سہیل کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔