نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
آج صبح ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا:فوٹو:فائل

آج صبح ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک گیربجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) سے ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: نیشنل گرڈ میں خرابی، ملک بھرمیں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نیپرا مسلسل ہدایات اور سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔ سال 2021  اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: فالٹ بڑا نہیں بجلی 12 گھنٹوں میں مکمل بحال ہوجائیگی، وزیرتوانائی

آج صبح تقریبا ساڑھے 7 بجے کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد بحالی کا کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔