- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرکے پاکستان سے مذاکرات کریں؛ سابق چیف را

بھارت پاکستان سے مذاکرات کرے، سابق چیف را ( فوٹو: فائل)
نئی دہلی: بھارت کے خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی حکومت پر پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو بحال کیا جائے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے بھارت کے خفیہ ادارے را کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر پھر سے مذاکرات شروع کریں۔
جے پور میں ایک لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) کے سربراہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مودی سرکار کو بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی اسے بحال کردینا چاہیے۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا جس سے کشمیر کو حاصل خود مختار حیثیت اور خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے۔
اے ایس دلت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو بحال کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کرلیا جائے اس سے کشمیریوں کی نظر میں ہمارا وقار بڑھے گا اور ویسے بھی آرٹیکل 2370 میں اب کچھ بچا نہیں ہے۔
را کے سابق چیف نے کہا کہ میرا خیال ہے، “عسکریت پسندی” میں کمی آتی رہے گی لیکن یہ مسئلہ تب تک رہے گی جب تک پاکستان کے ساتھ مسائل کو حل نہیں کرلیا جاتا جس کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔
اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا موروثی حصہ رہا ہے اس لیے کشمیریوں کے ذہن سے پاکستان کو نکالنا مشکل ہے تاہم 1947 کے بعد سے بھارتی حکومت کی کشمیر کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں سے کافی حد کامیابی ملی ہے۔
سابق چیف ’’را‘‘ اے ایس دلت نے مودی حکومت سے چین کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے سرحدی تنازعات کو حل کرلینا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔