ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان نے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست واپس لے لی

نمائندہ ایکسپریس  پير 23 جنوری 2023
شاہد خاقان عباسی کی کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوگی

شاہد خاقان عباسی کی کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوگی

 اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کے سامنے ہو کر موقف اختیار کیا احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کل زیر التوا ہے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو آپ کی یہاں کی درخواست غیر موثر ہو گی اس بنیاد پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست نمٹا دی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔