- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
پی ٹی آئی والوں نے پہلے استعفے دیے اور اب واپسی کے لیے تڑپ رہے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان اس دھرتی ، مٹی اور عوام کسی کا بھی نہیں ہے، عمران خان نے ہر معاملے میں یوٹرن لیا، عمران کا بیانیہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے پہلے استعفے دیے اور اب اسمبلی میں واپسی کے لیے تڑپ رہے ہیں، جس الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں اب اسی سے انصاف مانگ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی، پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات کا کوئی آئینی جوازنہیں، پی ٹی آئی والوں نے پہلے استعفے دیے اور اب اسمبلی میں واپسی کے لیے تڑپ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے، جس الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں اب اسی سے انصاف مانگ رہے ہیں، عمران خان جب بھی ایم این اے بنے استعفیٰ دیا اورپھر اسے واپس لیا، عمران خا ن کے غلط فیصلوں کی قیمت اس کے ایم این ایز اور ورکرز ادا کرہے ہیں۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اب آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے، عمران خان جس کی بھی تعریفیں کرتے ہیں پھر اسی کو گالیاں دیتے ہیں، عمران خان کو عہدے اور پیسے کی ہوس ہے، عمران خان اس دھرتی ، مٹی اور عوام کسی کا بھی نہیں ہے، عمران خان نے ہر معاملے میں یوٹرن لیا، عمران کا بیانیہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کی پیداکردہ مشکلات کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا مناسب نہیں، پاکستان کی ایک انچ زمین بھی دہشت گردوں کے پاس نہیں، ہمارے ہمسایوں کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔